لاہور (عکس آن لائن ) مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ فردو س عا شق اعوان کو نئی ذمہ داریا ں ملنے پر مبارک ہو، وزیراعظم نے پنجاب میڈیا سے بہتر تعلقا ت قا ئم کرنے کیلئے فردو س عا شق اعوان کا بہتر انتخاب کیا،فردو س عا شق اعوان پنجاب حکومت کی بہتر ین تر جمان ثا بت ہو نگی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ فردوس عا شق اعوان کی پنجاب میں تعینا تی سے میڈیا اور پنجاب حکومت کے درمیان پا ئی جانے والی غلط فہمیاں دور ہو نگی،فردو س عا شق اعوان منجھی سیا ستدان ہیں جو کر پٹ سیا ستدانو ں کو بہتر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ فیا ض الحسن چوہان نے بھی پنجاب حکومت کی بہتر ین تر جمانی کی جس پر وہ خراج تحسین کے قا بل ہیں فیا ض الحسن چوہان اپوز یشن جماعتوں کے نعرو ں اور بڑھکوں کا بہتر انداز میں جوا ب دیتے رہے،کپتان بہتر سمجھتا کہ اس نے کس کھلا ڑی کوکہاں کھڑے کر نا ہے فیا ض الحسن چوہان اور دیگر وزراء کی تبدیلی محکموں کی کاررکردگی میںمزید بہتر ی لانے کی کوشش کی کڑی ہے۔