عمانوایل ماکروں

فرانسیسی صدرعمانوایل ماکروں کے کووِڈ19میں مبتلا ہونے کی تشخیص

پیرس (عکس آن لائن)فرانسیسی صدر عمانوایل ماکروں کرونا وائرس کا شکار ہونے کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کا کووِڈ19کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیرس میں ایک بیان میں کہا کہ عمانوایل ماکروں میں کرونا وائرس کی بعض علامات ظاہر ہوئی تھیں اور اس کے بعد ان کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

اب وہ قومی ضوابط و ضوابط کے تحت آیندہ ایک ہفتہ تنہائی میں رہیں گے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ماکروں اپنے فرائض منصبی انجام دیتے رہیں گے اور وہ سات روزہ تنہائی کے عرصہ میں آن لائن منصبی امورنمٹائیں گے۔فرانسیسی ایوان صدر کی ایک خاتون ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ صدرماکروں کووڈ 19کی تشخیص کے بعد اب اپنے طے شدہ بیرونی دورے منسوخ کردیں گے۔وہ آیندہ چند روز میں لبنان کا بھی دورہ کرنے والے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں