بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ کی دعوت پر جمہوریہ فجی کے وزیر اعظم سٹیوینی رابوکا 12 سے 21 اگست تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ جمعہ کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس حوالے سے بتایا کہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان چین فجی تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔ فجی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا بحرالکاہل کا پہلا جزیرہ نما ملک ہے اور چین اس دورے سے فائدہ اٹھا کر دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور مشترکہ ترقی پر مبنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی سطح پر لے جانے اور قریب تر چین-بحرالکاہل جزائر ممالک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- یورپی یونین کا چینی الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی مخالف تحقیقات کا فیصلہ مثالی تجارتی تحفظ پسندی ہے، چین
- چین کی مقامی ثقافتی مصنوعات کا مارکیٹ میں حصہ بڑھ رہا ہے، چینی میڈ یا
- چین کااپنے کاروباری اداروں کے مفادات کے لیے تمام ضروری اقدامات کر نے کا اعلان
- چین ، امریکہ کی جانب سے “سائبر چوری” کا سب سے بڑا شکار ہے، چینی میڈ یا
- چینی خاتون اول پھنگ لی یوان کی فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ کے ساتھ ملاقات