کراچی(عکس آن لائن)فلم و ٹی وی انڈسٹری کے اداکار عدنان صدیقی نے معروف بینڈ اسٹرنگز کے ٹوٹنے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غور و فکر کرنے کے بعد ہی گلوکاروں نے اسٹرنگز بینڈ توڑنے کا فیصلہ کیا ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عدنان صدیقی نے اسٹرنگز بینڈ کے رکن گلوکار بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا کی یادگار تصویر شیئر کی۔ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے کہا کہ بینڈ کا یوں اچانک ٹوٹ جانا واقعی لاکھوں اسٹرنگز مداحوں کے لیے دل دہلا دینے والا مقام ہے۔عدنان صدیقی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بینڈ توڑنے کا مشکل ترین فیصلہ پوری طرح غور و فکر کرنے بعد ہی کیا گیا ہوگا۔اداکار نے اسٹرنگز بینڈ کے تمام ممبران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آگے جو بھی کام کریں گے، اْس میں یقیناََ روشن اور کامیاب ہوں گے۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر سرگرم اسٹرنگز کی جانب سے اچانک بینڈ کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا اور فیصل کپاڈیا، بلال مقصود، عدیل علی، حیدر علی، احمد نیانی اور بریڈلے ڈی سوزا پر مشتمل اس بینڈ کا 33 سالہ سفر تمام ہوا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سائفر کیس،عمران خان اور شاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
- حکومت ڈیجیٹل میڈیا اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے یکطرفہ قانون سازی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، وزیر اطلاعات
- بشکیک میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو
- پاکستانی طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کرغز حکام سے رابطہ کیا گیا ہے،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
- سولہ ماہ کی حکومت میں متنجن بناہوا تھا،اب شہبازشریف کی قیادت میں اچھے فیصلے ہورہے ہیں’ رانا تنویر