چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

غلطیوں کے باوجود آئین ہمیں بہت محترم ہے،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ غلطیوں کے باوجود آئین ہمیں بہت محترم ہے،پارلیمنٹ آرمی ایکٹ کو اپڈیٹ کرے تو نئے رولز بنیں گے۔جمعرات کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں سماعت کے دور ان چیف جسٹس نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ابہام ہے۔ جسٹس منصور نے کہا کہ پارلیمنٹ کو اس ابہام کو دور کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے بہتر کوئی فورم نہیں جو سسٹم ٹھیک کر سکے جس پر چیف جسٹس نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ آرمی ایکٹ کو اپڈیٹ کرے تو نئے رولز بنیں گے۔اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ آرمی ایکٹ کابینہ کے سامنے رکھ کر ضروری تبدیلیاں کریں گے جس پر جسٹس مظہر عالم نے ریمارکس دیے کہ یہ بھی طے کرلیا جائے کہ آئندہ توسیع ہوگی یا نئی تعیناتی۔عدالتی ریمارکس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئین میں 18 مختلف غلطیاں مجھے نظر آتی ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ غلطیوں کے باوجود آئین ہمیں بہت محترم ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ حکومت پہلی بار آئین پر واپس آئی ہے، جب کوئی کام آئین کے مطابق ہو جائے تو ہمارے ہاتھ بندھ جاتے ہیں،تاہم انہوں نے کہا کہ عدالت کا کندھا استعمال نہ کیا جائے ورنہ آئندہ کے لیے بھی سپریم کورٹ کا نام استعمال ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں