جمال الخضری

غزہ کے ڈیڑھ ملین لوگوں کی زندگی کا دار و مدار بیرونی امداد پر ہے، جمال الخضری

غزہ (عکس آن لائن) فلسطین کے جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ کی پٹی میں بحالی اور تعمیر نو کمیٹی کے چیئرمین اور فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن جمال الخضری نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں آباد ڈیڑھ ملین لوگوں کی زندگی کا دارو مدار بیرونی امداد پر ہے۔

الخضری کا کہنا ہے کہ غزہ میں موجودہ صورت حال انتہائی خطرناک ہے،یہاں 13 سال سے عوام بدترین ناکہ بندی کا شکار ہیں۔الخضری نے کہا کہ غزہ میں ڈیڑھ ملین افراد غیرملکی امداد پر انحصار کرتے ہیں ان میں ایک بڑی تعداد پناہ گزینوں پر مشتمل ہے جو اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ‘اونروا’ کے ذریعے امداد حاصل کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ غزہ کی پٹی کے عوام کو عرب ممالک اور دیگر عالمی برادری کی طرف سے امداد فراہم کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں