کیگالی(عکس آن لائن)اردن کے شاہ عبداللہ نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کو وحشیانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ کے نتیجے میں اب تک کا 30 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوگئے ۔
جن میں بہت بڑی تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے۔ لیکن اس وحشیانہ اسرائیلی جنگ نے ہزاروں بچوں کو یتیم بھی کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شاہ عبداللہ روانڈہ میں کیگالی نسل کشی کی یاد میں تبصرہ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن یاد رکھنا چاہیے اسرائیل کی اس تمام تر بلا امتیاز اور اندھی بہمیت اسرائیل کی سلامتی کی ضمانت نہیں قرار پائے گی۔
انہوں نے کہاکہ حالیہ برسوں کی لڑائیوں میں سے بچوں کی سب سے زیادہ ہلاکتیں اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں غزہ میں ہوئی ہیں۔ جو بچے اس جنگ میں بچ گئے ہیں ، ان میں سے کسی کا والد جاں بحق ہو گیا اور کسی کی والدہ اور بہت سے بچے اپنے ماں اور باپ دونوں سے ہی محروم ہو چکے ہیں۔