لاہور(عکس آن لائن)نامورگلوکاروچیئرمین برابری پارٹی جواداحمد نے کہا ہے کہ آج بھی عام آدمی عدم تحفظ کا شکار ہے اور اسے آئین پاکستان میں دئیے گئے بنیادی حقوق میسر نہیں ، غربت نے گھٹنے گھٹنے ڈیرے ڈیرے ڈال رکھے ہیں لیکن حکمران پھر بھی سب اچھا کی رپورٹ دیتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں جواد احمد نے کہا کہ آج بھی کروڑوں بچے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر پاتے او رچائلڈ لیبر کرنے پر مجبور ہیں ۔یہاں اقتدار میں آنے والوں نے صرف دعوے اور زبانی جمع خرچ کیا جبکہ حقیقی تبدیلی کیلئے عملی طو رپر کچھ نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ایوانوں میں ماضی میں جو کچھ ہوتا تھا وہی آج بھی ہو رہا ہے ،جس طرح پہلے قانون کی دھجیاں بکھیری جاتی تھیں آج بھی اس روایت کی پیروی ہو رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عوام اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کریں ، ہر کسی کو جدوجہد کرنا ہو گی ، نوجوان آگے آئیں او رمیر ابازو بنیں ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- علی امین گنڈاپور نے واجبات اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو 15 دن کا وقت دیدیا
- عطا اللہ تارڑ کو قومی ورثہ و ثقافت کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری
- ہر سال 75 لاکھ افراد دنیا بھر میں بلند فشار خون کے باعث اس جہان فانی سے کوچ کر جاتے ہیں،طبی ماہرین
- لڑکیا ں ماڈلنگ کو بطور پیشہ اختیار نہ کریں،ڈیزائنر ماریہ بی
- سپر اسٹار خانز میں سے سب سے زیادہ سلمان خان پسند ہیں،کرن رائو