عمران فاروق قتل

عمران فاروق قتل کے ملزمان کی اپیلیں سماعت پیر کو ہوگی

اسلام آباد (عکس آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بنچ پیر کو اپیلوں پر سماعت کرے گا، چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس بابر ستار بنچ میں شامل ہیں۔ملزمان معظم علی، خالد شمیم اور سید محسن علی نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔

ملزمان نے عدالتِ عالیہ سے اے ٹی سی کا 18 جون 2020ء کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کو عمر قید اور دس دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔ملزمان نے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں