استنبول (عکس آن لائن ) سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس اور شہرہ آفاق ترکش ڈرامے ارطغرل غازی میں ‘حفصہ ‘ کا کردار نبھانے والی ترکش اداکارہ برچن عبداللہ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں ۔تفصیلات کے مطابق اداکار عمران عباس ان دنوں ترکی کے دورے پر ہیں اور انسٹاگرام پر استنبول کے دورے کی مختلف تصاویر شیئر کر رہے ہیں، عمران عباس کی جانب سے ترک اداکارہ برچن عبداللہ کے ہمراہ بھی اپنی تصویر اور ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔اداکار نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ برچن عبداللہ کے ساتھ ساتھ پرنسز ہیلین کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔عمران عباس کی پوسٹ کا کیپشن ظاہر کرتا ہے کہ زیر غور تصویر کسی شوٹ سے قبل لی گئی تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اداکار پوسٹ میں کس شوٹ کا ذکر کر رہے ہیں۔عمران عباس کی پوسٹ دیکھنے کے بعد اْن کے مداح یہ جاننے کے لیے بے چین کہ آخر وہ اصل میں کون سے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین میں 2024 کے دوران بغیر ویزے کے 20.115 ملین غیر ملکی دورے ریکارڈ
- چین میں جشن بہار کے سفری رش کے دوران قومی ریلوے سے 510 ملین مسافر وں کے سفر کی توقع
- چین کی جانب سے امریکہ کے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے برآمدی کنٹرول کے نئے اقدامات کی سختی سے مخالفت
- چین کی غیر ملکی تجارت نے قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں، چینی میڈ یا
- “چھون یون” ،بہتے چین کی گواہی دیتا ہے