لاہو ر(عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ عمران خان ہی حقیقی لیڈر ہے جسکو جھکایا نہیں جا سکتا، عام انتخابا ت میں ہر طر ف بلا ہی بلا نظر آ ئیگا عوام ووٹ کی طا قت سے پی ڈی ایم ٹو لے کو مسترد کردینگے،تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے ملک لوٹنے والی پار ٹیوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام جھولیاں اٹھااٹھا کر حکومت کے جانے کی دعائیں مانگ رہے ہیں،
غریب عوام موجودہ حکمرانوں کی عیائشیوں اور کرپشن کے بوجھ تلے دب کر رہ گئی ہے جمہوریت کے چمپئن ہونے کے دعویداروں کی طرف سے اپنے مطالبات کیلئے احتجاج کرنے والوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے مگر ہم خوفزدہ ہونے والے نہیں ہر محاذ پر ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم جماعتو ں کا پاکستان میں کو ئی سیا سی مستقبل نہیں ہے ان شا ء اللہ عام انتخابات میں انہیں اپنی حیثیت کااندازہ ہوجائے گا کیو نکہ عوام اس نااہل ٹو لے سے نجا ت کیلئے جھو لیا ں اٹھا اٹھا کر بد عائیں کررہی ہے۔