لاہور(عکس آن لائن ) مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے فیصلوں سے 14 ہزار ارب روپے کا قرض بڑھ گیا۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج لوگ پریشانی کا شکار ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان کے فیصلوں سے 14 ہزار ارب روپے کا قرض بڑھ گیا۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ فیصلوں سے گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھیں۔ حکومت چینی برآمد کرنے کا حکم دے اور پنجاب کو سبسڈی دینے کی ہدایت کرے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ شہباز شریف کو عدالت نے باہر جانے کی اجازت دی اور عدالت نے بھی حکومتی پٹیشن کو مسترد کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لنگر خانے کھل رہے ہیں اور بیرون ملک سے چاول مل رہے ہیں۔ آٹے کی مد میں ڈاکہ ڈل جائے تو وزیر کو ہٹا دو۔
کنٹینر پر کھڑے ہو کر الزام لگا اور وزیر اعظم بن کر بھی صرف الزامات ہی لگا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف کرپشن، کک بیکس اور کمیشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ کیا شہباز شریف وزیر اعلی ہیں کہ وہ ریکارڈ ٹیمپرڈ کرسکتے ہیں ؟۔