ڈاکٹر شاہد صد یق

عمران خان کے بغیر پاکستانی سیاست نا مکمل ہے’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (عکس آن لا ئن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے بغیر پاکستانی سیاست نا مکمل ہے،ملک معاشی، سیاسی، اخلاقی لحاظ سے دیوالیہ ہو چکا ہے، ٹیکنوکریٹ حکومت کے شوشے مسائل کا حل نہیں، ٹیکنوکریٹ حکومت کا شوسہ چھوڑ کر عوام کی توجہ مہنگائی اور ملکی معیشت سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ الیکشن ہے، مسائل میں مزید اضافہ ہو گا، طاقت کے زور پر عوام کو ان کے حقوق سے دستبردار کرانے کی حکومتی پالیسیاں پہلے کبھی کامیاب ہوئی تھیں نہ اب ہوں گی، عوام کا عام انتخابات کے فوری انعقاد کا مطالبہ حکمرانوں کو تسلیم کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہاہے کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کا آئین میں کوئی وجود نہیں ہے غیر آئینی طور پر ہر کام کی بھرپور مخالفت کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں