سکھر (عکس آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میں عمران خان کو سیاست دان نہیں مانتا۔رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پارلیمنٹ کو ہی ہر مشکل کا حل سمجھتا ہوں، حکمران بات چیت کے بجائے خطرناک سیاست کی طرف بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی نااہلی اور ہماری لڑائی سے لوگ پس گئے ہیں، قوم سمجھے عمران خان کے پاس این آر او کی اتھارٹی نہیں ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ اتھارٹی کو تسلیم کرنا واحد حل ہے، ہمیشہ حکومت بات چیت کے لیے آگے آتی ہے۔رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ کے سامنے سر جھکانا چاہیے، اس حکومت کو دو ٹکے کا احساس نہیں ہے کہ لوگ کس طرح گزارا کررہے ہیں۔