کراچی(عکس آن لائن) پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ صرحا اصغر نے کہا ہے کہ عمران خان کے سوا اس ملک کو کوئی ٹھیک نہیں کرسکتا۔اداکارہ صرحا اصغرسینیٹر فیصل سبز واری کے ہمراہ ”جشن کرکٹ” شو میں شریک ہوئی جہاں انہوں نے میزبان کے سوالوں کے کافی دلچسپ جواب دئیے۔سوشل میڈیا ٹرولنگ کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں صرحا اصغر نے کہا کہ انہیں لوگ سوشل میڈیا پر زیادہ ٹرول نہیں کرتے۔
میزبان نے صرحا سے سوال پوچھا کہ عمران خان کے سوا اس ملک کو کوئی ٹھیک نہیں کرسکتا اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ تو صرحا نے ‘ہاں’ میں جواب دیتے ہوئے کہا وہ اس بات سے اتفاق کرتی ہیں۔ صرحا نے کہا کہ عمران خان کو اگلے پانچ سال بھی ملنے چاہئیں۔صرحا اصغر نے مریم نواز کو پاکستانی سیاست کی لیڈی ڈیانا قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ڈراموں میں منفی کردار کرنا زیادہ پسند ہیں۔ خلیل الرحمان قمر کے بارے میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ خلیل صاحب لکھتے اچھا ہیں لیکن بولتے بہت برا ہیں۔