لاہور(نمائندہ عکس) پاکستان مسلم لیگ نون کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدم اعتماد معاشرے سے غلاظت کے اس ڈھیر اور عدم برداشت کے منبع کو ہٹانے کے لئے لائی جارہی ہے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس نے معاشرے میں تقسیم ، انتشار، فساد پیدا کیا، اس کا نام عمران خان ہے۔
عمران صاحب کو یہ باتیں سمجھائیں جنہوں نے سیاست کو دشمنی میں بدل دیا ہے کیونکہ بات چیت سیاستدانوں سے ہوتی ہے، گالیاں دینے والے غنڈوں اور بدمعاشوں سے کوئی بات نہیں کرتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو گالیاں اور دھمکیاں دو، سزائے موت کی چکیوں میں ڈالو، بیٹیوں اور بہنوں کو جیلوں میں ڈالو، بے بنیاد الزامات لگا ﺅاور پھر توقع کرو کہ آپ سے بات چیت کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں گند اور غلاظت عمران صاحب نے ڈالا ہوا ہے اور اس گندگی اور غلاظت کو صاف کرکے معاشرے میں پھیلے تعفن اور گھٹن کو ختم کریں گے۔