اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے یومِ پیدائش پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ علامہ اقبال ہماری قومی فکری زندگی کی شہ رگ ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ علامہ اقبال کی شاعری استحصال اور ظلم و جبر کے خلاف آوازِ حق بلند کرنے کا نصاب ہے۔انہوںنے کہاکہ شاعر مشرق نے نوجواںوں کےلئے ہمیشہ شاہین کا استعارہ استعمال کیا، جو نوجوانوں کے لیئے ایک سدابہار پیغام ہے۔
انہوںنے کہاکہ آج کے نوجوان کو فکرِ اقبال کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنانا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ نوجوان آگے آئیں، ملک کو علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر بنانے کا وقت آگیا۔انہوںنے کہاکہ آئیے آج عزم کریں، فکر اقبال کی روشنی میں ملک سے ہر قسم کے استحصال کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔