علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلہ جات کی آخری تاریخ 15 اپریل ہے، ریجنل ڈائریکٹر

سرگودہا (عکس آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹرملک آفتاب اعوان نے اپنے آن لائن پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلہ جات کا سلسلہ جاری ہے، ٹیوٹرز اور دیگر معلومات کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے فون نمبر۔3211217-18-048 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ دنیا کی طرح کورونا وباء میں گھرے پاکستانی ایک آزمائش سے گزر رہے ہیں۔

اِن حالات میں ہمیں جرأت ، صبر و استقامت اور اْمید دامن تھامے رکھنا چاہیے۔ پاکستان بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے میٹرک اور ایف اے کے جاری طالب علموں کے لیے سہولت پیدا کی گئی ہے کہ وہ بی ایڈ داخلوں کے ساتھ اپنے داخلے مورخہ 15 اپریل 2020ء تک جمع کروا سکتے ہیں۔یونیورسٹی کے منظور شدہ بینکوں میں فیس جمع کروانے کی سہولت موجود ہے۔ مزید برآں جن طالب علموں کو ٹیوٹرز تک مشقی کام پہنچانے میں مشکل پیش آرہی ہو وہ ریجنل دفتر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے فون نمبر۔3211217-18-048پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

سینئر ٹیوٹرپروفیسر(ر)میجر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے طالب علموں پر زور دیا ہے کہ وہ مشقی کام اور ورک شاپ پر امتحان سے کہیں زیادہ توجہ دیں۔ مشقی کام کے لیے کتاب سے ہو بہو نقل نہ کریں بلکہ کتاب کی روشنی میں تخلیقی مشق کا مظاہرہ کریں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے طالب علموں کو گھر میں بیٹھ کر محنت کرنے کا جو موقع ملا ہے اْس سے خاطر خواہ فائدہ اْٹھائیں۔ علامہ اقبال کا فاصلاتی نظام علم کی روشنی پھیلا رہا ہے۔ آپ کی دہلیز پر ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں