اسلام آباد(عکس آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں2020ء کے پہلے مرحلے میں پیش کئے گئے
میٹرک)جنرل(ٗ میٹرک درس نظامی)ثانویہ عامہ( ٗ ایف اے)جنرل(ٗ آئی کام اور ایف اے درس نظامی)ثانویہ خاصہ
(کے جاری (Continuing) طلباء کو کمپیوٹرائزڈداخلہ فار م ارسال کردئیے ہیں۔فارم موصول نہ ہو نے کی
صورت میں طلباء کو یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب داخلہ فارم آن لائن مکمل کرنے اور داخلہ فیس
UBL,MCB,ABLاورFWB کی کسی بھی برانچ میں 31۔جولائی تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں یونیورسٹی نے داخلے کے نئے امیدواروں کے لئے داخلہ فارم حاصل اور جمع کرانے کے لئے ہدایات
جاری کردی ہیں۔ اِن پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس ٗ علاقائی
کیمپسسز/ر ابطہ دفاتراور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ داخلہ فارم اور
پراسپکٹس ِیونیورسٹی کی ویب سائٹ https://online.aiou.edu.pk پر بھی موجود ہیں۔پراسپکٹس سیل پوائنٹس
کی معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ یا ہیلپ لائن051-111-112-468سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔طلباء کو
UBL,MCB,ABLاورFWBکی کسی برانچ میں فیس جمع کروانے کے لئے صرف چالان فارم پیش کرنا ہوگا۔
چالان پُر کرتے وقت طلبہ کواپنا پروگرام کوڈ ٹِک کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ فیس جمع کروانے کے 48۔گھنٹے کے
اندر طلبہ نے یونیورسٹی کو فارم اِس طریقے سے بھجوانا ہے۔بنک کے واپس کردہ چالان)سٹوڈنٹ کاپی(کے ساتھ
ایڈریس لیبل لگا ہوا ہے اِسے چالان سے الگ کرلیں۔چالان کی “یونیورسٹی کاپی” کو اپنے مکمل شدہ داخلہ فار م
کے ساتھ لف کریں اور کسی لفافے میں ڈال کر چالان فارم سے جدا کیا ہواایڈرس لیبل اِس پر چسپاں کردیں۔
یہ لفافہ اپنے قریبی پوسٹ آفس میں جاکر رجسٹری کروائیں اور رسید حاصل کریں۔واضح رہے،
کہ داخلے کے امیدواروں کو رجسٹری کے پیسے پوسٹ آفس کو نہیں دینے ٗ یہ پیسے پہلے ہی
یونیورسٹی پوسٹ آفس کو دے چکی ہے۔