سکھر (عکس آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سکھر ریجن میں سیمسٹر بہار 2021 کے پہلے مرحلہ کے داخلے جاری ہیں۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سکھر ریجن کی جانب سے سمسٹر بہار 2021 کے پہلے مرحلے میں شامل میٹرک جنرل، میٹرک درس نظامی، ایف اے جنرل، ایف اے درس نظامی، آئی کام ، بی ایس)فیس ٹو فیس(، ایم ایس ، ایم فل ، ایم ایس سی)آنرز(اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے ہورہے ہیں۔یونیورسٹی کے ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر سکھرعطا حسین موسوی کےمطابق یونیورسٹی کی جانب سے طلبہ کو گھروں تک سہولیات کی فراہمی کے لیے یو سی سطح تک پراسپیکٹس سیل پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں ، طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے بھی داخلافارم ڈاﺅن لوڈکرسکتے ہیں ، داخلا فارم کی فیس مختلف شیڈول بنکوں اور موبائل ایپ کے توسط سے بھی فیس جمع کراسکتے ہیں۔دوسرے مرحلے میں داخلوں میں ٹیچر ٹریننگ پروگرامز، ایسوسی ایٹ ڈگری اور بی ایس (ODL & BLENDED MODE) پروگرامز شامل ہونگے اور ان پروگرامز کے داخلے یکم مارچ تا 15 اپریل تک جاری رہیں گے۔ مزید معلومات ک لیے ریجنل آفس بنگلہ نمبر26 گورنمنٹ ایمپلائز سوسائٹی) شکارپور روڈ( سکھر اور ٹیلیفون نمبر 0715807213 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ہیرا منڈی کی ملکہ جان کو برطانوی وزیراعظم نے مدعو کرلیا
- میں کسی اداکار سے جلتی ہوں نہ ہی یہ سمجھتی ہوں کسی سے میرا مقابلہ ہے،اداکارہ نوال سعید
- کولمبیا نے فلسطین میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کر دیا
- فلسطین کو تسلیم کرنا دو ریاستی حل کی جانب اہم قدم ہے،اردن
- سعودی امریکی معاہدے تکمیل کے بہت قریب ہیں،امریکہ پھر سرگرم