قاہرہ (عکس آن لائن)عرب لیگ نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ جیلوں میں ڈالے گئے تمام فلسطینیوں کو رہا کرے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقعے پر عرب لیگ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جیلوں میں قید کیے گئے تمام فلسطینیوں بالخصوص عمر رسیدہ قیدیوں ، بیماروں اور قوت مدافعت کی کمی کے شکار فلسطینیوں کو رہا کرے۔عرب لیگ میں سوشل امور کی سفیرہ ھیفا ابو غزالہ نے کہا کہ جنیوار 4 معاہدے کی رو سے تمام ممالک قیدیوں کو تمام بنیادی انسانی حقوق فراہم کرنے اور ان کے تحفظ کے پابند ہیں۔ وبا کے دنوں میں اسرائیل پر بھاری ذمہ داری عاید ہوتی ہے کہ وہ فلسطینی قیدیوںبالخصوص بیماروں، بزرگوں، بچوں اور دائمی امراض کے شکار مریض قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرے۔ھیفا ابو غزلہ کا کہنا تھا کہ عرب انسانی حقوق چارٹر کے آرٹیکل 39 میں تمام انسانوں کی جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی صحت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔عرب لیگ نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ اسرائیل قیدیوں کی رہائی کے لیے دبائو ڈالے اور جیلوں میں قید فلسطینیوں کے بنیادی حقوق پوری کرنے کے لیے اسرائیل پردباو ڈالے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- الیکشن کے بعد نئی حکومت آنے کے بعد بھی 98 ارب51 کروڑ روپے کی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف
- پشاور ہائیکورٹ،علی امین گنڈاپور کی مقدمات تفصیلات فراہمی کیس پر تحریری فیصلہ جاری
- پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ
- وزیرِ اعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداوار دیکھے، انوار الحق کاکڑ
- جے یو آئی کا پی ٹی آئی کے بغیر حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ