’ رانا ثنا اللہ

عدالتی نظام کے ”لاڈلے”کو باہر جانے کی کیا ضرورت ہے ؟’ رانا ثنا اللہ

لاہور( عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عدالتی نظام کے ”لاڈلے”کو باہر جانے کی کیا ضرورت ہے ؟ ،عالمی عدالت انصاف جانے کا مطلب پاکستان کو عالمی کٹہرے میں مجرم بنا کر کھڑا کرنا ہے .

یہ مکروہ کام صرف ملک دشمن اور ان کے کارندے کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو پاکستان واپس لانے، رہا کرانے اور آباد کرانے والے اب دہشتگردوں کو نیا راستہ دکھا رہے ہیں ،جن کا بندہ ہے وہ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،پہلے ہیرو بنایا، فارن فنڈنگ کی، اقتدار دلایا،اقتدار میں لا کر پاکستان کی معیشت، خارجہ تعلقات تباہ کئے.

مہنگائی سے خانہ جنگی کی راہ ہموار کی، نوجوانوں کے ذہن میں بارود بھرا تاکہ وہ حملہ آور جتھوں میں بدل جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو عالمی عدالت انصاف میں کھڑا کرنے سے فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے انسانوں کے حقوق غصب کرنے والوں کو دلی خوشی ہوئی ،کٹھ پتلی کو پاکستان کی عالمی بدنامی کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے ،عمران نیازی پر یہ پیسہ کون خرچ کررہا ہے؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں