لاہور (عکس آن لائن) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلے نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے۔ عدالتی فیصلے سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسانی ہوئی ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ حکومت پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلے کو اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنے کیلئے سوچ بیچار کر رہی ہے۔ حکومتی سطح پر فیصلہ ہوتے ہی اس فیصلے کو اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج کی پریس کانفرنس میں سابقہ حکومت کے بارے میں بات نہیں کریں گے۔ مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں اور اس سلسلے میں مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے۔