لندن(عکس آن لائن) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے کورونا وائرس کے سبب جولائی میں باکسنگ رنگ میں واپسی کا ارادہ موخر کردیا۔عامر خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب ان کی باکسنگ میں واپسی کا کوئی امکان نہیں اور موجودہ حالات میں وہ سنجیدگی سے ریٹائرمنٹ پر غور کررہے ہیں۔
عامر نے گزشتہ برس جولائی میں سعودی عرب میں آسٹریلوی حریف بلی ڈب سے فائٹ کی تھی جسے چوتھے راؤنڈ میں روک دیا گیا تھا۔