سرفراز بگٹی

عام انتخابات سے قبل حلقہ بندیاں ہوں گی، نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی

کراچی (عکس آن لائن)نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے قبل حلقہ بندیاں ہوں گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ الیکشن میں دو چار مہینے کے التوا کو تاخیر نہیں سمجھتا، ہم بہت مختصر عرصے کے لیے آئے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت پر جو حملے کیے جارہے ہیں ان کا مقابلہ کریں گے، ریاست پر حملے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا دل ہے اور اس کا امن پاکستان کا امن ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ چینی اور آٹے کی اسمگلنگ سے متعلق کل بھی میٹنگ ہوئی، تمام فورسز کو پابند کیا گیا ہے کہ اسمگلنگ کو روکا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں