نو ن اور جمعیت علمائے اسلام (ف)

عام انتخابات ، نو ن اور جمعیت علمائے اسلام (ف)کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے

لاہور(عکسں آن لائن) ملک میں عام انتخابات کے بروقت ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام (ف)کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے،

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی عام انتخابات تاخیر سے کرانے کی تجویز کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے انتخابات میں مجوزہ تاخیر پر مولانا فضل الرحمن کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا آئندہ عام انتخابات الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول جنوری 2024 میں کرانے کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات میں کسی بھی قسم کی تاخیر کی مسلم لیگ ن بھرپور مخالفت کرے گی، مسلم لیگ ن کی قیادت نے پارٹی کو مقررہ وقت پر ہی انتخابات کے مطالبے پر ڈٹ جانے کی ہدایت دے دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں