کراچی (عکس آن لائن)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا مہنگا ہو گیا تاہم لکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا2ڈالر مہنگا ہو کر1491ڈالر کا ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں ایک تولہ سونا100روپے سستا ہو کر86ہزار900روپے اور دس گرام سونا 85روپے سستا ہو کر75ہزار503روپے کا ہو گیا۔کونسل کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5ڈالر کی کمی واقع ہوئی جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 829روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین میں مشترکہ مارکیٹ کی تعمیر کے لیے رہنما اصولوں کا اجراء
- چین کا 2029 تک بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات کا نیٹ ورک بنیادی طور پر مکمل کرنے کا منصوبہ
- سی پی سی کا چین میں بدعنوانی کے خلاف جنگ میں انتہائی اہم کردار
- چین اور امر یکہ کا اختلافات کو حل کر نے پر اتفاق
- چین میں زلزلہ کے باعث 95 افراد ہلاک، 130 زخمی، بڑی تعداد میں عمارتیں منہدم