اسلام آباد (عکس آن لائن) کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ عالمی برادری تہاڑ جیل ڈیتھ سیل میں قید ان کے شوہر کی زندگی کی ضمانت دے اور ان کی رہائی کو یقینی بنائے۔مشال ملک نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یاسین ملک کو اس وقت تہاڑجیل کے ڈیتھ سیل میں محبوس رکھا ہوا ہے، بھارت نے ان کے خلاف من گھڑت اور جھوٹے مقدمات قائم کر رکھے ہیں، وہ جیل میں شدید بیمار ہیں اور انہیں کوئی طبی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔کشمیری لیڈر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت یاسین ملک کا عزم و حوصلہ توڑنے کے لیے ان کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔مشال ملک نے کہا کہ کشمیری قیادت کو مسلسل جیل میں رکھنے سے جنوبی ایشیاءمیں امن قائم نہیں ہو سکتا، کشمیر اس خطے میں 2 ہمسائیہ ممالک کے درمیان نیو کلیئر فلیش پوائنٹ ہے، بھارت جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کا مرتکب ہے۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو حراست میں رکھنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔مشال ملک نے کہا کہ میں عالمی برادری سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے شوہر کو ضمیر کا قیدی قرار دیا جائے، عالمی برادری میرے شوہر کے تحفظ کے لیے اپنی ذمے داری پوری کرے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کا موزمبیق میں سمندری طوفان کے باعث جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس
- امریکہ چین کے بارے میں اپنے غلط تصور کو درست کرے، چینی وزارت دفاع
- چائنا میڈیا گروپ نے سال 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کا پرومو جاری کردیا
- بیجنگ 12345 ہاٹ لائن کی وسیع مقبولیت
- چین اور سربیا کے درمیان دوطرفہ تجارت نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے، وزیر اعظم سربیا