عارفوالا

عارفوالا: المصطفےٰ اسلامک سکول سسٹم کی افتتاحی تقریب کاانعقاد

عارفوالا(نمائندہ عکس آن لائن) المصطفےٰ اسلامک سکول سسٹم کی افتتاحی تقریب کاانعقادمرلے چوک میں کیاگیاجس میں اولادگنج شکرؒ سجادہ نشین صاحبزادہ دیوان حامدمسعودچشتی،چیف آرگنائزرصوبہ پنجاب جماعت اہل سنت پاکستان صاحبزادہ پیرسیدخلیل الرحمن شاہ بخاری،سیدمحمدعبدالحق شاہ نظامی سجادہ نشین جمن شاہ،پیرسیدآصف شاہ،پیرحافظ غلام قطب الدین فریدی،پروفیسرڈاکٹرخلیق الرحمن،سیدفیض الحسن کاظمی،سیداعجازحسین شاہ،سیدصفدرحسین شاہ،سیدعابدشاہ گیلانی،سیدظفراقبال شاہ گیلانی،سیدغلام کبریاگیلانی،پروفیسرحبیب اﷲ عاصم،سماجی شخصیت مرزافاروق احمد،پیرعلی احمدچشتی،پیرمحمدیارچشتی،پیرمحمدقطب چشتی اورعلاقہ بھرسے علماء اکرام کی موجودگی میں افتتاحی تقریب کے شرکاء سے علامہ مفتی سرفرازاحمدفریدی اورمذہبی سکالرڈاکٹرغلام محی الدین نقشبندی نے دینی اوردنیاوی علم کی اہمیت پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہماری بقاء دینی اورعصرحاضرکے علوم حاصل کرنے میں ہے دینی علم حاصل کرنے کامقصداپنے اﷲ اوراس کے رسول خاتم النبین نبی کر یم حضرت محمدؐ کی محبت اورشان رحمت اللعالمین بارے علم ہوتاکہ ہم امت محمدیؐ کی پہچان بن سکیں حضوراکرمؐ کی سیرت مبارکہ ہمارے لئے عملی نمونہ ہے ہم آخری نبی حضرت محمدؐ کے امتی ہیں ہمیں ہرصورت انکے امتی ہونے کاحق اداکرناچاہئے اورہم اپنے بچوں کوبھی بقادینی اورعصرحاضرکے علم سے روشناس کروائیں علاوہ ازیں دینی علوم پرسیرحاصل گفتگوکی گئی تقریب کے آخرمیں سکول ہٰذاکے پرنسپل علامہ محمدحنیف نظامی نے تمام احباب کاشکریہ اداکیااورایک منفردپیکج کااعلان کیاجسمیں سادات گھرانے کے بچوں کومفت تعلیم دی جائیگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں