لاہور (عکس آن لائن)گلوکارہ صنم ماروی نے کہا ہے کہ عابدہ پروین کی گائیکی سے متاثر ہوں اور وہ میری روحانی استاد بھی ہیں ،
کچھ لوگ گائیکی کو آسان سمجھتے ہیں لیکن یہ انتہائی مشکل فن ہے ،جب میری عمر تین سال تھی تو میرے والد کو قتل کر دیا گیا ،والدہ نے دوسری شادی کر لی اور میرے دوسرے باپ ماہر تعلیم ہونے کے ساتھ موسیقی سے بھی شوق رکھتے تھے اور انہوں نے ہی گلوکاری میں میری بھرپور سرپرستی کی ۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ریڈیو پاکستان حیدر آباد سے گلوکاری کا آغاز کیا اور جو گانا میں نے پیش کیا وہ میرے والد کی کمپوزیشن تھی ۔