دانش تیمور

عائزہ کو پہلی بار دیکھ کر آنکھیں نہیں جھپک سکا، دانش تیمور

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان شوبز اندسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ عائزہ خان کو پہلی بار دیکھ کر آنکھیں نہیں جھپک سکے تھے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اداکارہ عائزہ خان اسکرین پر جتنی خوبصورت نظر آتی ہیں اصل زندگی میں اس سے زیادہ خوبصورت ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہم دونوں ایک ایڈ کیمپین کے آڈیشن کے لئے ایک جگہ گئے تھے جہاں پہلی بار میں نے عائزہ کو دیکھا۔

وہ اس وقت بھی بہت خوبصورت تھی، اس کو دیکھ کر میں آنکھیں نہیں جھپک سکا تھا، اس وقت میں نے سوچا کہ عائزہ اسکرین پر آدھی خوبصورت لگتی ہے کیوں کہ حقیقت میں وہ اس سے کہیں زیادہ پیاری لگ رہی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے کبھی بھی اپنی مقبولیت پر غرور نہیں کیا، میں شروع سے ہی بہت عاجز مزاج ہوں، میں نے عائزہ کو بھی کبھی یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ میں بہت بڑا اسٹار بن چکا ہوں اور تمہارے کیرئیر کا ابھی آغاز ہے، شاید یہی وہ وجہ ہے کہ ہم اب تک ایک ساتھ ہیں اور آج تک ہمارا تعلق ویسا ہی ہے جیسا پہلے تھا۔واضح رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور نے 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، ان کی ایک بیٹی حورین اور ایک بیٹا ریان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں