عائزہ خان

عائزہ خان 30سال کی ہو گئیں، مداحوں کی مبارکباد

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان کی معروف اداکارہ و سپر ماڈل عائزہ خان 30 سال کی ہوگئیں۔عائزہ خان نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے۔جس میں انہوں نے بیبی پنک رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے، عائزہ خان کا اپنی نئی تصویر کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ‘وہ موجودہ لمحے میں جیتے ہوئے آگے کی جانب بڑھ رہی ہیں۔’عائزہ خان کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی خوب مقبول ہو رہی ہے جس پر اْن کے مداح و فالوورز اْنہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔انسٹا گرام پر 7.8 ملین فالوورز رکھنے والی عائزہ خان کی اس تصاویر پر لائیکس اور دعائیہ کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔عائزہ خان کی جانب سے ایک اور انسٹا سٹوری پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں عائزہ خان کو اْن کے بچوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔عائزہ خان خان کا اسٹوری میں اپنے بچوں کے لیے کہنا ہے کہ ‘ میری دنیا تجھ میں کہیں۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں