کراچی(عکس آن لائن )گلوکار و اداکار علی ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ فلم طیفا ان ٹربل میں مرکزی کردار کیلئے مایہ علی کی بجائے ہانیہ عامر میری پہلی ترجیح تھیں۔یوٹیوب کے ایک شو میں شرکت کے موقع پر علی ظفر نے انکشاف کیا کہ جب فلم طیفا ان ٹربل کے لیے مایہ کا انتخاب کیا جا رہا تھا تب ہانیہ عامر بھی مضبوط امیدوار اور پہلی ترجیح تھیں حتی کہ ہانیہ کا انتخاب تقریبا ہو گیا تھا لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر ان کی جگہ مایہ علی کو کاسٹ کیا گیا۔
ایک سوال کہ فلم طیفا ان ٹربل کے سیکوئل میں کون سی اداکارہ اب مرکزی کردار ادا کریں گی کیوں کہ مایہ علی کو شہریار منور لے کر چلے گئے ہیں جس پر علی ظفر نے منفرد انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی اداکار کیلئے کسی بھی اداکارہ کو واپس لانا بھی ایک فن ہوتا ہے۔گلوکار نے یہ بھی کہا کہ فلم کے سیکوئل میں مرکزی اداکارہ کا نام راز ہے کیوں کہ وہ کوئی بھی ہوسکتا ہے اور نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک سے بھی ہوسکتا ہے۔