کابل(عکس آن لائن) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ زلمے خلیل زاد قطر میں طالبان مذاکرات کاروں سے افغانستان میں جنگ بندی اور وہاں جاری تنازعے کے حل کے لیے اقدامات پر گفتگو دوبارہ شروع کریں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور کی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری نینسی ازو جیکسن نے بھی کابل کا دورہ کیا جہاں انھوں نے افغانستان کے چیف ایگزیٹیو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔انہوں نے کہاکہ زلمے خلیل زاد قطر میں طالبان مذاکرات کاروں سے افغانستان میں جنگ بندی اور وہاں جاری تنازعے کے حل کے لیے اقدامات پر گفتگو دوبارہ شروع کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر خدا نے چاہا تو میں مشکلات سے دوچار افغان قوم میں امن لانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں استعمال کروں گا۔