چیف الیکشن کمشنر

ضمنی انتخابات،چیف الیکشن کمشنر کا سیکیورٹی کیلئے صوبوں کو مراسلہ

اسلام آباد(نمائندہ عکس)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 9 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں میں ضمنی الیکشن کو شفاف اور پرامن بنانے کے لئے چیف الیکشن کمشنر نے سیکیورٹی کیلئے صوبوں کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔مراسلے میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ الیکشن کا شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد یقینی بنانا ہے، ملک میں جاری سیاسی انتشار کے پیش نظر سیکیورٹی ادارے خبردار رہیں۔مراسلے میں صوبائی انتظامیہ کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ ووٹرز، پولنگ عملے، امیدواروں کو پرامن ماحول فراہم کیا جائے۔لیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 9 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں میں ضمنی الیکشن 16 اکتوبر کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان، این 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور ، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ، این اے 237 ملیر، این اے 239 کورنگی اور این اے 157 ملتان کا ضمنی انتخاب 16 اکتوبر کو ہو گا۔

جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی139،پی پی 209 ،پی پی 241 میں بھی پولنگ 16 اکتوبر کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق 16 اکتوبر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے 8 اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کےلیے سکیورٹی اداروں کے متعلقہ انچارج کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کردیے گئے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے پریذائڈنگ افسر کارروائی نہ کرے تو متعلقہ سکیورٹی انچارج مجسٹریٹ کا اختیار استعمال کرسکے گا۔اعلامیے کے مطابق رینجرز، ایف سی اور فوج کے ڈیوٹی انچارج کو اختیارات حاصل ہوںگے، پریذائڈنگ افسر کارروائی نہ کرے تو متعلقہ سکیورٹی انچارج مجسٹریٹ کا اختیار استعمال کرسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں