انسداد پولیو مہم

ضلع خانیوال، پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا 17 اگست سے آغاز ہوگا

خانیوال(عکس آن لائن) دیگر اضلاع کی طرح ضلع خانیوال میں بھی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا 17 اگست

سے آغاز ہوگا۔مہم کے دوران پولیو ورکرز، بچوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے حکمت عملی

طے کرلی گئی۔تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ضلعی

انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ سمیت سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز،

نمائندہ یونیسیف سمیت محکمہ صحت و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے

اس موقع پر پولیو مہم سے قبل تمام ٹیموں کو ایس او پیز بارے آگاہ کرنے اور موک ایکسرسائز کرانے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اس موقع پر کہا کہ پولیو مہم کے دوران تمام پولیو ورکرز کو ماسکس

اور سینیٹائزرز فراہم کیے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ پچاس سال سے زائد افراد پولیو مہم کا حصہ نہیں ہونگے .

جبکہ روزانہ مہم سے قبل پولیو ورکرز کی سکریننگ کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہم کے دوران 100

فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف حاصل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں عطائیوں کیخلاف مہم

میں نمایاں کارکردگی پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ اور انکی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں