کراچی (عکس آن لائن)کورونا وائرس میں مبتلا اور اس کے باعث آئسولیشن اختیار کرنے والی پاکستان کی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ ضروری نہیں ہے کہ بیمار کو صرف پھول ہی بھیجے جائیں۔آمنہ الیاس نے انسٹاگرام اکائونٹ پر مزاحیہ انداز میں لکھا کہ بیمار شخص کو کوئی کیش بھیجے،کوئی گاڑی یا پھر بڑا سا گھر۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے ساتھ اپنی خوشگوار موڈ میں تصویر بھی شیئر کی اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر اظہار تشکر بھی کیا۔آمنہ الیاس کی مزاحیہ پوسٹ اور تصویر کو 11ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیا اور انکی جلد صحت یابی سے متعلق کمنٹس بھی لکھے۔واضح رہے کہ 22 مارچ کو آمنہ الیاس نے اپنے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- 28مئی پاکستانی قوم کے نہ جھکنے اور چیلنجز سے نبردآزمائی کے عزم کا دن ہے،حمزہ شہباز
- پنجاب حکومت نے مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا طریقہ کار طے کرلیا
- چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے، وزیراعظم
- وزیراعظم نے ایس آئی ایف سی کابینہ کمیٹی تشکیل دیدی
- آئی ایم ایف کی آئندہ مالی سال پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافے کی پیشگوئی