ڈینگی

صوبے بھر میں 15 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

لاہور(عکس آن لائن)24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 15 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 10 ، ملتان میں 3جبکہ شیخوپورہ اور بہاولپور میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 21 مریض زیر علاج ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 14 مریض زیر علاج ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں