فیصل آباد (عکس آن لائن )فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے اساتذہ کے کوائف میں نقائص سامنے آنے پر ٹرانسفر روک دی گئیں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سیکنڈری سکول پنجاب لاہور رانا عبدالقیوم خان کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلہ میں صوبہ کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہان کو کہاگیا ہے کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے کوائف میں تضاد پایا جاتا ہے اور ان کے کوائف کی تصدیق نہ کی گئی ہے کہ ٹرانسفر پالیسی میں بالخصوص خواتین اساتذہ کے نکاح نامہ‘ڈومیسائل اور شناختی کارڈ لف نہیں کئے گئے‘جبکہ معذور اساتذہ کا معذوری کا سرٹیفکیٹ بھی شامل نہیں کیاگیا جس کی وجہ سے ٹرانسفر پالیسی میں دشواریاں پیش آرہی ہیں
مراسلہ میں سی ای او ایجوکیشن کو کہاگیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں (ایس این ای)کے مطابق خالی آسامیوں اور اساتذہ کی آسامیوں کی مکمل تفصیل بھجوائیں اور جن سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی فوری ضرورت ہے بالخصوص سبجکٹ سپیشلسٹ اساتذہ کی تفصیل اور گریڈ بارے آگاہ کریں اور جن اساتذہ کی ترقی ہو چکی ہے جس کی وجہ سے آن لائن ٹرانسفر پالیسی میں رکاوٹ آ رہی ہے اور اساتذہ کے مکمل کوائف کے اندراج کو یقینی بنائیں علاوہ ازیں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔