خسرو بختیار

صنعتی شعبے کو مکمل صلاحیت پر چلایا جائے گا ،خسرو بختیار

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے کو مکمل صلاحیت پر چلایا جائے گا،کراچی میں 1500 ایکٹر پر صنعتی زون بنایا جائے گا،چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو فروغ دینگے ۔ ہفتہ کو وفاقی وزراء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خسروبختیار نے کہاکہ صنعتی شعبے کی شرح نمو 6 فیصد رکھی گئی ہے ،برآمدات بڑھانے کیلئے انقلابی اقدامات کیے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ خام مال کیلئے 42 ارب روپے کی ریلیف دی گئی ہے ،صنعتی شعبے کیلئے 7.5 سینٹ کا فکس ٹیرف دیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ صنعتی شعبے کو مکمل صلاحیت پر چلایا جائے گا ۔

انہوںنے کہاکہ ملک میں 1 لاکھ 50 ہزار روپے گاڑیوں کی پیداوار کی صلاحیت ہے،ملک میں مشکل سے 50 ہزار گاڑیاں بن رہی ہیں،چھوٹی گاڑی کا ٹیکس کم کیا گیاہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کراچی کی زمین مہنگی ہے ،کراچی میں 1500 ایکٹر پر صنعتی زون بنایا جائے گا،اب ہمارا چیلنج ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو فروغ دیں ،ان صنعتوں کیلئے ٹیکس مراعات دی گئی ہیں ،ان کیلئے ٹیکس گوشوارے بہت سادہ بنا دئیے گئے ہیں ،انجینئرنگ سیکٹر کو فروغ دے رہے ہیں ،ڈالر کمانے ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں