عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی کو خصوصی بگھی میں پریڈ میں لایا ،مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی دی

اسلام آباد (عکس آن لائن)صدر مملکت عارف علوی کو صدارتی پروٹوکول میں خصوصی بگھی میں پریڈ میں لایا گیا جس کے بعد قومی ترانا بجایا گیا اور تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے صدر کو سلامی پیش کی۔مسلح افواج کی سلامی کے بعد صدر پاکستان عارف علوی نے پریڈ کا معائنہ کیا جس کے بعد پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی سربراہی میں فضائیہ اور پاک بحریہ کے طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا اور صدر کو سلامی پیش کی۔

پریڈ میں ترک فوجی بینڈ، بحرین، فلسطین، عراق، سری لنکا اور ترکی کے پیراٹروپرز نے خصوصی طور پر شرکت کی ، کمانڈربحرین نیشنل گارڈجنرل شیخ عیسیٰ بن خلیفہ، کمانڈر یوکے اسٹریٹجک کمانڈ سرپیٹرک سینڈرز اور چیف آف ڈیفنس اینڈ کمانڈر سری لنکن آرمی نے بھی پریڈ کا مشاہدہ کیا۔تقریب کے موقع پر فوجی دستے اور پریڈ کا حصہ تمام افراد کو ایک خصوصی جیو ببل میں رکھا گیا، پریڈ گراؤنڈ کے اندر جانے اور وہاں سے باہر جانے پر پابندی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں