صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا۔ اس ضمن میں ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بروزجمعرات سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54(1)چ کے تحت طلب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ صدر نے پارلیمان کا آخری مشترکہ اجلاس گزشتہ برس نومبر میں طلب کیا تھا جس میں پی ٹی آئی حکومت نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2021 سمیت دیگر بلز منظور کرائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں