صدر مملکت

صدر مملکت سے روس کے سبکدوش ہونے والے سفیر کی ملاقات ،فلسطینیوں کے قتل کی مذمت

اسلام آباد(عکس آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں روس کے سبکدوش ہونے والے سفیر ڈانیلہ گانیچ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی ۔ صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان روس کے ساتھ طویل المدتی اور کثیر الجہتی شراکت داری کا خواہاں ہے ۔ عارف علوی نے کہاکہ پاکستان روس کے ساتھ تجارت، معیشت، تحفظ ِخوراک ، توانائی، دفاع اور عوامی روابط سمیت تمام شعبوں میں تعاون چاہتا ہے ۔

صدر مملکت نے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین تجارت اور معیشت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے بیپناہ امکانات موجود ہیں۔ عارف علوی نے کہاکہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔صدر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ صدر مملکت نے کہاکہ پاک ـروس تعلقات اقوام متحدہ کی مرکزیت اور اصولوں پر مبنی عالمی نظام کے مشترکہ نقطہ نظر پر مبنی ہیں ۔صدر مملکت نے غزہ کی صورتحال ، فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم پر بھی روشنی ڈالی۔

صدر مملکت نے خواتین ، بچوں، صحافیوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کے قتل کی مذمت کی ۔صدر مملکت نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے میں سفیر کے کردار کو سراہا۔صدر مملکت نے روسی سفیر کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں