اسلام آباد (عکس آن لائن) شیڈول بینکوں کے کھاتوں میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 6.33 فیصدکی شرح سے بڑھوتری ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق فروری کے اختتام پرشیڈول بینکوں کے کھاتوں کاحجم 17,256,827 ملین روپے ریکارڈکیاگیا، جون 2020 کے اختتام پرشیڈول بینکوں کے کھاتوں کاحجم 16,229,036 ملین روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔ 8 ماہ کی مدت میں شیڈول بینکوں کے کھاتوں میں مجموعی طورپر6.33 فیصدکی شرح سے بڑھوتری ریکارڈکی گئی ہے۔جنوری 2021 کے مقابلہ میں ماہ فروری میں شیڈول بینکوں کے کھاتوں میں ایک فیصد کی شرح سے بڑھوتری ریکارڈکی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- بیسس پوائنٹس کے ساتھ شرح سود میں مزید دو کٹوتیاں متوقع ہیں، چیئرمین فیڈ
- حزب اللہ کے نئے سربراہ کا جلد از جلد انتخاب کر لیا جائے گا، نائب سیکریٹری جنرل حز ب اللہ
- چین اور امریکہ کے وزرائے تجارت کے درمیان جلد ٹیلیفونک بات چیت ہوگی، چینی میڈ یا
- ہانگ کانگ اور مکاؤ ایس اے آر حکومتوں کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ اور رینمن یونیورسٹی آف چائنا کے اشتراک سے ایک جرنلزم کالج قیام