شین وارن

شین وارن کی آخری رسومات، بچوں کے والد کی میت کو چومنے کے جذباتی مناظر کی تصاویر وائرل

سڈنی (عکس آن لائن)مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن کی آخری رسومات آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ادا کر دی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شین وارن کی آخری رسومات میں ان کے تین بچوں، والدین، سابق کرکٹرز مارک ٹیلر ایلن بارڈر اور انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان سمیت قریبی دوست احباب نے بھی شرکت کی۔

شین وارن کی آخری رسومات میلبرن کے ایس ٹی کلڈا نامی فٹ بال کلب میں ادا کی گئیں جس کیلئے لیجنڈ اسپنر کی میت تابوت میں لائی گئی۔وائرل تصاویر میں شین وارن کے بیٹے اور بیٹی کو والد کا تابوت چومتے جبکہ دوسری بیٹی کو میت کے پاس آنسو بہاتے دیکھا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ شین وارن تھائی لینڈ کے علاقیکو ساموی میں ایک وِلا میں مردہ حالت میں پائیگئے تھے، ان کے ترجمان کا کہناتھا کہ شین وارن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا، میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں