پاکستان سنی تحریک

شیخوپورہ:پاکستان سنی تحریک و سنی اتحاد کے زیر اہتمام”تاجدار صداقت و کشمیر سیمنار“ کا انعقاد کیا

شیخوپورہ(نمائندہ عکس آن لائن)پاکستان سنی تحریک و سنی اتحاد کے زیر اہتمام”تاجدار صداقت و کشمیر سیمنار“ کا انعقاد کیا گیا،قائدین مفتی محمد اشرف قادری،علامہ عبدالستار صدیقی،مفتی شہباز علی سیال، سید منور شاہ،علامہ نیاز احمد رضوی،علامہ خلیل، علامہ شفیق، صوفی اصغر،علامہ غلام رسول رضوی،حافظ ابرار،حافظ عمران،علامہ اقبال قاسمی،مولانا احمد رضا،علامہ اسرار الدین کوکب سمیت دیگر علماءکرام نے کہا کہ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی اسلام کی راہ میں دی جانے والی لازوال قربانیوں کی مثال دنیا میں نہیں ملتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جانثار اور سچے وصدیق کا لقب پانے والے عاشق رسولﷺتھے،شان انبیا،صحابہ واولیاءکی شان کی طرف اٹھنے والے ہاتھوں کو جانثار صحابہ نے جس طرح تن سے جداکیا پوری دنیا جانتی ہے،جس پر ہرگز کمپرﺅمائز نہیں کیاجاے گا

ریاست مدینہ ﷺ کی بات کرنے والی حکومت کو گستاخانہ مواد ہٹانے کے لیے خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے ،اورنہ ہی ایسا کرنے دیاجائیگا ،امت مسلمہ کو نبی کریم ﷺ اورانکے جانثاروں کے نقش قدم پر چلنے کی آج اشد ضرورت ہے،تحفظ ناموس رسالت ﷺ ،صحابہ واولیاءاکرام اصل ایمان ہے ،حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ یار غار،قبول اسلام میں اول ادائے مصطفی ﷺ پر فرفتہ ہونے والے ،آپ کی شجاعت وبہادری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،ادب کامقام ہویاجہاد کا میدان حضرت ابوبکر صدیق عہد اسلامی تعلیمات کا عملی مظہر اور اسلامی تاریخ کا زریں دورگزرا،مقررین نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کشمیریوں سے حق خودارادیت کا وعدہ کیا گیا تھا جو پورا نہیں ہو9لاکھ فوج کشمیر یوں پر تعینات کرنے تشدد ظلم وبربریت ،خواتین کی عصمت دریوں ،ہزاروں بے گناہ کشمیرں بچے بچیوں،بوڑھوں جوانوں کے جسم سے اعضاءجدا کرنے قتل وغارت کرنے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں