شیخوپورہ(نمائندہ عکس آن لائن)ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی ہدایت پر ڈی ایس پی فیروزوالا ریاض حسین شاہ،انسپکٹر عبداللہ علی یوسف پاشا،ASI محمد رفیع،ہیڈ کانسٹیبل محمد ارشاد نے دبنگ کاروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث دو اشتہاری ملزمان شرافت علی ولد محمد صادق اور حمزہ ولد غلام رسول کو گرفتار کرلیا۔
انچارج سی آئی اے فیروزوالا عبداللہ علی یوسف پاشا نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل دونوں ملزمان نے بیرون ملک سے آئے ہوئے فیروزوالا کے رہائشی نمان علی زاہد محمود سے پانچ لاکھ روپے تاوان مانگا تھا۔نہ دینے کی صورت میں دونوں کو سرعام فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد دونوں ملزمان فرار ہو گئے تھے جو کہ علاقہ میں خوف و ہراس اور دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے۔
ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے انچارج سی آئی اے عبداللہ علی یوسف پاشا اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دی۔