شیخ رشیداحمد

شیخ رشیداحمد کی پشاور مدرسے میں دہشت گردی کی کارروائی کی بھر پور مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے پشاور مدرسے میں دہشت گردی کی کارروائی کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ قوم نے پہلے بھی ملکر ملک دشمنوں کو شکست دی ہے،اب بھی دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔

اپنے بیان میں شیخ رشید احمدنے کہاکہ ملک دشمن عناصر پاکستان کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ قوم نے پہلے بھی ملکر ملک دشمنوں کو شکست دی ہے، اب بھی دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ بزدلانہ کارروائی کی جس قدر مذمت کے جائے کم ہے۔ معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں