چین

شی زانگ میں زلزلے کے بعد امدادی کام جاری ہے،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (عکس آن لائن)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ شی زانگ خوداختیار علاقے میں آنے والے زلزلے کے بعد امدادی کام جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی حکومت کے متعلقہ محکموں نے قومی سطح پر سیکنڈ لیول ایمرجنسی رسپانس کا آغاز کر دیا ہے اور زلزلے کے بعد امدادی کام منظم انداز میں کیا جا رہا ہے۔

ترجما ن کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ آفت زدہ علاقے میں پہنچ چکی ہے۔ ڈنگری کاؤنٹی میں زلزلے سے تباہ ہونے والی تمام سڑکوں کو آمدو رفت کے لئے بحال کر دیا گیا ہے اور ڈنگری کاؤنٹی کی کاؤنٹی سیٹ اور کئی قصبوں میں بجلی کی فراہمی بھی بحال کر دی گئی ہے۔

ساتھ ہی آفت زدہ علاقے میں مواصلاتی سگنلز کی بحالی بھی ہو چکی ہے ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آفت زدہ علاقے کے عوام اس قدرتی آفت پر قابو پالیں گے اور جلد ہی اپنے گھروں کی تعمیر نو میں کامیاب ہوں گے