ریاض(عکس آن لائن)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دارالحکومت ریاض میں نیا ایئرپورٹ بنانے کا اعلان کر دیا۔نیا شاہ سلمان انٹرنیشنل ایئرپورٹ 2030 تک 12 کروڑ مسافروں کو سروس فراہم کرے گا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نئے اور جدید ایئرپورٹ کے ذریعے ریاض شہر کی بطور سیاحت، ٹرانسپورٹ اور عالمی لاجسٹکس کے مرکز کے طور پر پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔یہ دنیا کے سب سے بڑے ایئرپورٹس میں سے ایک ہوگا اور اس میں 6 متوازی رن وے ہوں گے جبکہ 2050 تک ساڑھے 30 لاکھ ٹن کارگو ہینڈل کیا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیا ایئرپورٹ ریاض کو دنیا کی 10 بڑی معیشتوں والے شہروں میں شامل کروانے کے لئے ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہے۔یاد رہے کہ شہر کا موجودہ شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نومبر 1983 میں فعال ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین، بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کمیونٹی سمٹ فورم 2024 کا انعقاد
- چین بیرونی ممالک کے ساتھ عوامی تبادلوں کو آسان بنانے کی کوشش کرتا رہے گا،چینی وزارت خارجہ
- جی 7 کی جانب سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں ، چینی وزارت خارجہ
- چینی خصوصیات کی حامل بڑے ملک کی سفارت کاری کے کامیاب دس سال
- چینی صدر کا مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد پر زور